Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

چین میں وائرس کاپھیلاؤ،سیالکوٹ کی صنعتیں بھی متاثر

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago

اربوں کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

کرونا وائرس سے چين کی معيشت کو نقصان ہوا توسيالکوٹ کی صنعت بھی زد ميں آگئی اور خام مال کی قلت پيدا ہوگئی۔ اربوں کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ پيدا ہوگيا ہے۔

چين ميں کرونا وائرس کے اثرات پاکستان کی صنعتوں پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ چين کی صنعتیں بند ہونے سے خام مال کی شديد قلت کا سامنا ہے اور سيالکوٹ کی صنعتيں بری طرح متاثر ہورہی ہيں۔

سيالکوٹ چيمبر آف کامرس کے صدرملک اشرف کا کہنا ہے کہ يہاں کی صنعتيں چين کے ساتھ سالانہ 20 ارب روپے اور دنيا ميں 300ارب روپے کی درآمدات برآمدات کرتی ہيں۔

سيالکوٹ چين کو بڑے پيمانے پر آلات جراحی، کھيلوں کا سامان، برآمد کرنے کے ساتھ ہوزری اور خام مال سميت درجنوں اشياء درآمد کرتا ہے۔ صنعتکاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت صورتحال کا نوٹس لے اور

اسٹاکسٹوں کو مجبور کرے کہ وہ انڈسٹريز کو اصل قيمت پر خام مال فراہم کريں تا کہ صنعت کا پہيہ چلتا رہے اور برآمدات متاثر نہ ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube