ہوم   > معیشت

سونا پھر 91ہزار روپے فی تولہ کی سطح پرپہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 91 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ گئی، فی تولہ سونا 350 روپے اور فی اونس 6 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 91 ہزار 150 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 78 ہزار 146 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار 800 روپے تھی جبکہ دس گرام سونا 77 ہزار 846 روپے کا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 6  ڈالر اضافے سے 1587 ڈالر ہوگئے جو گزشتہ روز 1581 ڈالر تھے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی 0.10 ڈالر مہنگی ہوکر 17.90 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube