ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: اے ایف پی

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 150 اور فی اونس 5 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے کمی سے 91 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے سستا ہوکر 78 ہزار 361 روپے کا ہوگیا۔

ہفتہ اور پیر کو مجموعی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 اور فی اونس میں 24 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آج سونے کے فی اونس نرخ 5 ڈالر کمی سے 1578 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی 0.30 ڈالر کمی سے 18.00 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube