ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 150 اور فی اونس 5 ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے اضافے سے ایک بار پھر 90 ہزار 300 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 128 روپے مہنگا ہوکر 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 5 ڈالر اضافے سے 1559 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی 0.15 ڈالر اضافے سے 17.82 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube