ہوم   > معیشت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 150 اور چاندی 30 روپے سستی ہوگئی، فی اونس سونے کے نرخ 4 ڈالر کم ہوگئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے کمی سے 90 ہزار 150 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 128 روپے سستا ہوکر 77 ہزار 290 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ تین دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 800 روپے اضافہ ہوا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 4 ڈالر کمی سے 1554 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 26 روپے سستی ہوکر 857 روپے کی ہوگئی۔ فی اونس چاندی 0.19 ڈالر کمی سے 17.67 ڈالر ہوگئی، دو روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ 0.35 ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube