ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا مزید 350 روپے  مہنگا ہوگیا، فی اونس 2 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

 کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک بار پھر 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا، 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں تین دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 800 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز (منگل کو) فی تولہ سونا 150 روپے اور دس گرام 128 روپے مہنگا ہوگیا تھا جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی سے 1556 ڈالر پر آگئی تھی۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بھی 2 ڈالر اضافے سے 1558 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1030 روپے جبکہ دس گرام 883 روپے میں فروخت ہورہی ہے، چاندی 0.16 ڈالر کمی سے 17.86 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube