Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > معیشت

تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی قلت پر قابو پانے کےلیے درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گندم درآمد کرنے کی اجازت 31 مارچ تک ہوگی جبکہ درآمدی گندم کی پہلی شپمنٹ 15 فروری تک پہنچ جائے گی۔

ملک میں آٹےکابحران،کہیں مہنگاکہیں نایاب

ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب اور پاسکو کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، جس پر پنجاب اور پاسکو کو اپنے اسٹاک سے گندم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں کھاد پر 400 روپے فی بوری جی آئی ڈی سی ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مقصد کسانوں کو سستے ریٹ پر کھاد فراہم کرنا ہے۔

ای سی سی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں آٹا مہنگا ہونے کے باعث کئی شہروں میں دستیاب نہیں ہے، جس کےلیے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ECC, wheat import, 3 lakhs tonnes, economy, Pakistan, Hafeez Sheikh
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube