ہوم   > معیشت

آٹے کا بحران:اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
فائل فوٹو

ملک بھر میں جاری آٹے کے بحران پر وفاقی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج ہونے والا اجلاس 6 نکات پر مشتمل ہوگا، جس میں آٹے کے بحران اور گندم کی طلب و رسد پر بھی غور متوقع ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں لاہورگارمنٹس سٹی کمپنی کےقرضے کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کی سمری، کاٹن سیڈ پر 5 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور اس سے ریونیو میں ممکنہ کمی کی رپورٹ کا جائزہ بھی اجلاس میں شامل ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 15 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ، وزارت داخلہ کیلئے پینتالیس کروڑ اسی لاکھ روپے، وفاقی وزارت تعلیم کیلئے 9 کروڑ چھیاسٹھ لاکھ اور ای گورنمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کیلئے ڈیڑھ کروڑ روہے کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری کیلئے غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ساورن گارنٹیز سے متعلق سمری بھی پیش کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube