ہوم   > معیشت

بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے اضافے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کے مہینے کیلئے بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کو بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی مہنگی کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق 7 ارب 20 کروڑ یونٹ پیداوار پر 25 ارب روپے لاگت آئی۔ نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی۔ نومبر میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Electricity prices, increase, NEPRA, CPPA, economy
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube