ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 200 روپے کمی سے 89 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 76 ہزار 560 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 1556 ڈالر پر برقرار ہے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1030 روپے جبکہ دس گرام 883 روپے میں فروخت ہورہی ہے، فی تولہ چاندی کے نرخ 18.06 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube