ہوم   > معیشت

لاہور:چکی کاآٹا 6 روپےفی کلومہنگاہوگیا

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سترہ روزمیں دوسری بارقیمت بڑھی

لاہور ميں چکی کا آٹا 6 روپے کلو مہنگا کرديا گيا ہے۔

آٹاچکی مالکان ايسوسی ايشن نے نئی قيمت آج بروز جمعہ 17 جنوری سے نافذ کردی ہے۔ لاہور میں فی کلو قيمت64 روپے سے بڑھا کر70 روپے کردی گئی ہے۔آٹے کی قيمت رواں ماہ ميں دوسری مرتبہ بڑھائی گئی ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں 17دنوں ميں چکی کا آٹا 10 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے۔

چيئرمين چکی آٹا ايسوسی ايشن لیاقت علی نے بتایا تھا کہ بجلی اور گندم کی قيمت ميں اضافے کی وجہ سے قيمت بڑھانا پڑتی ہے۔ چيئرمين لیاقت علی نے مزید بتایا تھا کہ موجودہ صورتحال میں 60 روپے فی کلو آٹا بيچنا ممکن نہیں تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube