Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 8 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 100 روپے اور فی اونس قیمت 3 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے اضافہ سے 89 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافہ سے 1556 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ دس گرام 917 روپے میں فروخت ہورہی ہے، فی تولہ چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر کمی سے 18.00 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube