ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت ایک بار پھر 90 ہزار سے تجاوز

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار کی سطح سے اوپر چلا گیا، فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ گئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 90 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا روپے 686 روپے بڑھ کر 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کے دوران 3500 روپے کم ہوگئی تھی۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے سے 1562 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ دس گرام 917 روپے میں فروخت ہورہی ہے، فی تولہ چاندی کے نرخ 0.20 ڈالر اضافے سے 18.15 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube