ہوم   > معیشت

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

6 days ago

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 12 ڈالر فی اونس بڑھ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 50 روپے مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر 85 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 43 روپے اضافے سے 72 ہزار 960 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1470 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.12 ڈالر اضافے سے 17.02 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR