ہوم   >  پاکستان

‘موڈیز کی ریٹنگ سے پاکستان کے بارے میں اچھاپیغام گیا’

4 days ago

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی حالیہ رپورٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں اچھا پیغام گیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں حماد اظہر اور شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ موڈیز جیسے اداروں کی رپورٹ معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ وہ ادارے ہیں جن کی رپورٹس اور ریٹنگ پر سرمایہ کار اعتماد کرتے اور رائے قائم کرتے ہیں۔

موڈیز نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ برس تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد مستحکم سے منفی میں چلی گئی تھی جو اب واپس منفی سے مستحکم پر آگئی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ موڈیز کی رپورٹ سے دنیا میں اچھا پیغام گیا ہے اور اس سے عالمی مالیاتی اداروں سمیت سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستان کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ بلاواسطہ بیرونی سرمایہ کاری 650 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹاک ایکس چینچ 40 ہزار پوائنٹ کی حد عبور کرگئی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کے مقاملے میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی حکومتی اخراجات پر کنٹرول رکھا جارہا ہے۔ ضمنی گرانٹ اورغیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مستحکم اور ان میں اضافہ ہورہا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں