Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

مقامی مارکیٹ میں سونا سستا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی ہوگئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 85 ہزار 50  روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے سستا ہوکر 72 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1458 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کمی سے 16.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube