Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا ۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 85 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 85 روپے سستا ہوکر 72 ہزار 960 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 1457 ڈالر کی قیمت پر برقرار رہا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کمی سے 16.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube