Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 8 months ago

اوگرا نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق یکم دسمبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے اور پیٹرول 25 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 90 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 83 پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ ہفتہ 30 نومبر کو کرے گی۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Petroleum prices, economy, OGRA, finance ministry
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube