ہوم   > معیشت

غیرقانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کیخلاف آپریشن

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 3 months ago

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام الناس کے مفادات کے تحفظ کیلئے پیش نظر ملک بھر میں غیر قانونی طور پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا  کرنے اور بلا لائسنس الیکٹرانک  و دیگر اشیاء  کی لیزنگ کا کاروبار کرنیوالی انٹر پرائزز اور کمپنیوں کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا۔

ایس ای سی پی نے غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 6 کمپنیوں کو بند کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں میں میسرز میمون کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میسرز پاک میموں امپیکس (پرائیویٹ)  لمیٹڈ، میسرز نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید اور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میسرز کارپوریٹ آٹو موبائلز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میسرز بیسٹ ڈے انوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کیخلاف ایس ای سی پی سے پیشگی لائسنس حاصل کئے بغیر گاڑیوں، جائیدادوں، گھریلو سامان وغیرہ کی لیزنگ/فنانسنگ کے کاروباروں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کارروائی کی جارہی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ کمپنیاں صارفین کو سرمایہ کاری پر پُرکشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دے کر معصوم لوگوں سے رقم  بٹور رہی ہیں، فیکٹ فائینڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے قائم کمپنی کیخلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ ادارہ مبینہ طور پر ایسی ممنوعہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے، جو کہ قانون کا نفاذ کرنیوالی صرف مجاز ایجنسیاں ہی سر انجام دے سکتی ہیں۔

کمیشن کے مطابق یہ کمپنیاں کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت تشکیل دی گئی تھیں، لیکن یہ کمپنیاں قانون کے برخلاف ممنوعہ کاروباری سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں، جو کمپنیوں کے  رجسٹرڈ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن  سے بھی مطابقت نہیں رکھتیں، ایس ای سی پی نے نشاندہی کئے گئے تمام امور  پر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ای سی پی نے عوام الناس کو بھی متنبہ کیا ہے کہ کہ کسی بھی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں  ہوتا کہ یہ کمپنی یا اس کے اسپانسرز اور ڈائریکٹرز لیزنگ، مضاربہ  کا کاروبار  کرسکتے ہیں یا عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کرسکتے ہیں، کسی بھی کاروباری سرگرمی کیلئے سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی اسکیموں جیسے کہ  اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری،  میوچل فنڈز، ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ اسکیموں، زندگی بیمہ اور جنرل انشورنس، مضاربہ کمپنیوں،  لیزنگ کا کاروبار وغیرہ کیلئے ایس ای سی پی سے لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SECP, Securities and Exchange Commission of Pakistan, illegal, unauthorized, business, ECONOMY, PAKISTAN, KARACHI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube