ہوم   > معیشت

مشکل فیصلوں کےباعث ملکی معیشت میں استحکام آیا، مشیر خزانہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران مشکل فیصلوں کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے جبکہ اِس سال معاشی شرح نمو آئی ایم ایف سے طے کردہ اہداف سے زیادہ رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیرِ اہتمام پاکستان اینوویٹو فنانس فورس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 4 ماہ کے دوران خسارے میں نمایاں کمی، ٹیکس ریونیو میں 16 فیصد اضافہ اور نان ٹیکس ریونیومیں دوگنا اضافہ ہوا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام سمیت کسی منصوبے کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا بلکہ ہماری کوشش ہے فنڈز وقت پر ریلیز ہوں۔ اب یہ چیلنج وزارتوں اور پلاننگ کمیشن کے اوپر ہے کہ کس انداز میں انفراسٹکچر کے منصوبوں میں تیز رفتاری ہو، اس سے زیادہ روزگار بھی پیدا ہوگا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 4 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہترین ہے۔ برآمد کنندگان کو بجلی و گیس پر سبسڈی اور 300 ارب روپے کے اضافی رعائتی قرضے دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سی پیک پر امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان پر تبصرے سے گریز کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے سی پیک کے بارے میں دنیا کو بتائیں۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں دیگر ممالک کی شمولیت سے سی پیک کو کامیابی زیادہ ہوگی اور جتنے زیادہ ملک آئیں گے معیشت کو اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔

اسکے علاوہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بولیں روزگار میں اضافے کےلیے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر جی ڈی پی کا کم از کم 8 فیصد خرچ کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Economy stable, Hafeez Sheikh, financial advisor, IMF, ADB, tax revenue
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube