Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈزکےاجراء میں غیرمعمولی تیزی

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال میں اب تک 289 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔  گزشتہ سال اِس مدت ميں 138 ارب روپے کے  فنڈز جاری کئے گئے۔

دستاویز کے مطابق پہلی ششماہی میں 40 فیصد فنڈز اجراء کا ہدف سوا مہینہ پہلےہی مکمل کرلیا گیا ہے۔ این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ 87 ارب 91 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

وزیراعظم ہنرمند نوجوان پروگرام کیلئے مختص 10 ارب میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی جاسکی ہے۔ آبی وسائل کیلئے 36 ارب روپے ، سیکیورٹی منصوبوں کیلئے 26 ارب 78 کروڑ روپے فراہم کئے جاچکے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کو 19 ارب روپے ، اعلٰی تعلیم کیلئے 14 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube