Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > معیشت

پاکستان نے سُپر سکس ونڈ پاور منصوبے پر دستخط کردیئے

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago

پاکستان نے 310 میگا واٹ کے سپر سکس ونڈ پاور منصوبے پر دستخط کردیئے، وزیر کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

اسلام آباد میں جمعہ کو معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے، ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تین بنیادی فوائد ہیں، اس سے سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہوگی جبکہ ہمیں غیر ملکی ایندھن بھی استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اس منصوبے سے توانائی کے ہدف کا 60 فیصد 2030ء تک حاصل کرلیں گے، بجلی کی پیداوار میں ہوا کے استعمال کے باعث ہمیں کسی اور طاقت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کے تعاون سے 310 میگا واٹ بجلی کے ونڈ پاور منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں۔

انہوں نے ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 45 کروڑ ڈالر کے منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے ہماری حکومت کی اہداف کے حصول کیلئے مسلسل مدد پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, IMF, IFC, SUPER SIX WIND POWER PROJECT, ENERGY, ECONOMY, HAFEEZ SHAIKH, PTI, IMRAN KHAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube