ہوم   > معیشت

ملکی تجارتی خسارے میں کمی آنا شروع

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ ساڑھے 33 فیصد ریکارڈ کمی سے 7 ارب 77 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے میں درآمدات 19 فیصد کمی سے 15 ارب 32 کروڑ ڈالر مالیت کی کی گئی جس سے 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 33.5 فیصد کمی سے 7 ارب 77 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں برآمدات 3.81 فیصد اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی دوران درآمدات پندرہ اعشاریہ ایک چار فیصد کی نمایاں کمی سے 4 ارب 7 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے اکتوبر 2019 میں تجارتی خسارہ 29 فیصد کمی سے 2.05 ارب ڈالر رہا۔

اکتوبر 2018 کے مقابلے اکتوبر 2019 میں برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور اکتوبر 2019 میں برآمدات 2 ارب 2 کروڑ ڈالر رہی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Trade deficit, economy, Pakistan, import, export, business
 
مقبول خبریں