ہوم   > معیشت

معاشی بحران پر قابو پاليا،روپے کی قدرمستحکم،عمران خان

1 month ago

وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران پر قابو پاليا ہے، روپے کی قدرمستحکم ہوگئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک نے پاکستان ميں معاشی استحکام کا اعتراف کيا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چين کے درميان معاہدوں پر دستخط کی تقريب ہوئی۔ وزيراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کی معيشت مستحکم ہوچکی ہے، جب حکومت سنبھالی تو معيشت کا بہت براحال تھا،اس وقت ڈالر کے مقابلے ميں روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے۔

عمران خان نے روپے کی قدر بہتر کرنے پرمعاشی ٹٰيم کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ روزگار دينا اگلا چيلنج ہے اور اس کيلئےسرمايہ کاری کی ضرورت ہے، چيزيں ايکسپورٹ ہوں گی تو ہمارے زرمبادلہ ميں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ميں غير ملکی سرمايہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،بيرونی سرمايہ کاروں کو آسانياں فراہم کرنے کيلئے کوشاں ہيں اور اس وقت حکومت درست سمت ميں جارہی ہے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ آئی ايم ايف اور عالمی بينک نے ہماری معيشت کے استحکام کا اعتراف کيا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں