ہوم   > معیشت

کےالیکٹرک کا3ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کااعلان

1 week ago

کے الیکٹرک نے ریکارڈ 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

کےالیکٹرک حکام نے بتایا ہے کہ اگلے 4 سال کے دوران مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان منصوبوں میں 900 میگاواٹ کا ایل این جی،700 میگاواٹ کا کول پاور منصوبہ شامل ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 45 کروڑ ڈالر کی ٹرانسمیشن لائنز بچھائی جائیں گی جبکہ  ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے 7 گرڈ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں کمپنی نے 2.4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، کے الیکٹرک کی سالانہ طلب میں 5.2 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ ملک کی مجموعی طلب میں سالانہ اضافے کی شرح 2.4 فیصد ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں