Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

آئی ایم ایف نے ہماری معاشی پالیسی کو سراہا ہے، حفیظ شیخ

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ٹیکس نیٹ بڑھانے کا عزم

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ پرانے ٹیکس گزاروں پر بوجھ کم کرنے کے لیے اُن سے ٹیکس لیں گے۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو معاشی استحکام کے لیے جاری پیشرفت سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے معیشت میں استحکام کو سراہا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت ٹیکس گذاروں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔ اس لیے جو 35 لاکھ تاجر ٹیکس نہیں دیتے، ان کو ٹیکس نیٹ میں لاکر پہلے سے ٹیکس دینے والے شہریوں پر بوجھ کم کریں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے سے ہی قرضے واپس ادا کیے جاسکیں گے۔ آمدن میں اضافے سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube