ہوم   > معیشت

مشیرخزانہ سے آئی ایم ایف وفدکی ملاقات، معاشی صورتحال پربریفنگ

1 month ago

فوٹو: آن لائن

مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے وفد اور مشیر خزانہ کے درمیان ملاقات میں عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت مشن ہیڈ ارنیستو رامریز ریگو کر رہے ہیں۔ ملاقات میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور معاشی ٹیم کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

حفیظ شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جولائی تا ستمبر برآمدات میں 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں درآمدات میں 23 فیصد کمی جب کہ ٹیکس ریونیو میں16  فیصد اضافہ ہوا۔ پہلے3  ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 64 فیصد کمی رہی جب کہ تجاری خسارے میں 35 فیصد کمی آئی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
IMF delegation, Hafeez Sheikh, economy, Pakistan, fbr
 
مقبول خبریں