پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس ميں 212 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے 100 انڈيکس 33657 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 33 ہزار 937 رہی جب کہ ايک ہفتے کے دوران 15 ارب 75 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔
ہفتے کے دوران 62 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 کروڑ روپے بڑھ کر 6639 ار ب روپے ہوگئی۔
اسکے علاوہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 155.90 سے کم ہوکر 155.88 روپے ہر بند ہوا۔
اوپن ایکسچینج میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس سے ڈالر 156.10 سے کم ہوکر 156 روپے کا ہوا۔
Your weekly & daily foreign rates do not match. US dollar is Rs 156 in weekly report above & 156.20 in your daily news? Which of these is mis-reporting