اسٹيٹ بينک نے بيرون ممالک مقيم پاکستانيوں کے بينک اکاوئنٹس کی بائيو ميٹرک کی تصديق کے طريقہ کار کو آسان کرديا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق شناختی دستاویزات بینکوں کو ای میل یا ڈاک کے ذریعے بھيج کر اکاؤنٹ استعمال کيا جا سکتا ہے۔
شناختی دستاویزات ميں پاسپورٹ، ویزا، سی این آئی سی شامل ہيں۔ اب بيرون ملک پاکستانيوں کو بائيو ميٹرک کيلئے وطن آنے کے بجائے دستاويزات بھيج سکتے ہيں۔
اس سے پہلے اسٹيٹ بينک نے بائيو ميٹرک کی تصديق ہونے تک بيرون ملک پاکستانيوں کے بينک اکاونٹس منجمد کرديئے تھے۔