ہوم   > معیشت

آئی ایم ایف وفد معیشت کاجائزہ لینے 28اکتوبر کوپاکستان پہنچےگا

3 weeks ago

آئی ایم ایف کا وفد 28 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا جس میں 6 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا پہلاجائزہ لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا جس میں جولائی تا ستمبر 2019 پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

حکومت پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار آئی ایم ایف وفد کے سامنے پیش کرے گی۔

آئی ایم ایف معاشی جائزے کے بعد پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ جولائی میں ہوا تھا جب کہ قرض کیلئے ٹیکس محاصل میں اضافہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات شرائط تھیں۔ اسکے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی شرط عائد کی تھی۔

پاکستان مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق مزید مہلت بھی طلب کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی لانے میں کامیاب رہی ہے۔ پاکستان 39 ماہ پر مشتمل قرض پروگرام کے تحت بنیادی معاشی اصلاحات کا پابند ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
IMF, Pakistan, Economy, FATF, Grey List
 
مقبول خبریں