ہوم   > معیشت

آئی ایم ایف کےڈائریکٹرکی پاکستانی اقدامات کی تعریف

4 weeks ago

امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے حکام نے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر خزانہ نے مشرقی اور وسطی ایشیا کے لیے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی اور حکومت اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

 

ملاقات میں مشیر خزانہ نے پاکستان میں جاری معاشی سرگرمیوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے اقتصادی استحکام کے لیے کی جارہی کوششوں کی تعریف کی۔

 

آئی ایم ایف حکام نے دیئے گئے پروگرام کے مطابق پاکستان کے معاشی نظام میں اصلاحات کے حکومتی عزم کو بھی سراہا۔ وفد سے ملاقات میں مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان میں ونڈ اور سولر انرجی کے منصوبے لگا رہا ہے۔

 

قبل ازیں مشیر خزانہ نے واشنگٹن میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ظہرانہ سے بھی خطاب کیا۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، امریکی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس سے فائدہ اٹھائیں، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں