ہوم   > معیشت

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں

1 month ago

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عہديداروں سے الگ الگ ملاقاتيں کيں۔

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمينان کا اظہارکیا۔ آئی ايم ايف کے وفد سے پاکستان ميں پروگرام پر تبادلہ خيال کيا گيا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر ہارٹ ویگ شیفر نے بھی واشنگٹن میں ملاقات کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں