ہوم   > معیشت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا اجراء

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 7 months ago

چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا، اب صارفین تمام ٹیکس امور کی اردو میں بھی معلومات حاصل کرسکیں گے، شبر زیدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کرلے گا۔

ممبر فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر نے چیئرمین ایف بی آر کو اردو ویب سائٹ کی خصوصیات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ادارے کے سینئر افسران ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد، ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل ممبر کسٹمز آپریشنز جواد اویس آغا اور اسپیشل اسسٹنٹ چیئرمین ایف بی آر زبیر بلال بھی موجود تھے۔

اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایف بی آر معلومات سے متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی، ویب سائٹ پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز سے متعلقہ دیگر معلومات کا ذخیرہ موجود ہے۔

اردو ویب سائٹ کے اجراء سے ٹیکس گزار ناصرف اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں بلکہ اپنے سوالات کے جوابات بھی قومی زبان میں حاصل کر سکتے ہیں، تمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکولرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے فیٹ ونگ کے افسران و اسٹاف کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی، جن کی محنت سے کم ترین عرصہ میں اردو ویب سائٹ کا افتتاح ممکن ہو پایا ہے۔

شبر زیدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کرلے گا، جس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

صارفین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ ایف بی آر ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر جاکر اردو ویب سائٹ کھول سکتے ہیں جبکہ اردو ڈاٹ ایف بی آر ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے ذریعے براہ راست بھی ویب سائٹ پر جایا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
FBR, URDU WEBSITE, SHABAR ZAIDI, CHAIRMAN FBR, PAKISTAN, TAX,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube