ہوم   > معیشت

پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی، عالمی بینک

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: اے ایف پی

عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے میں 13 فیصد رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ایشیائی ممالک کی معیشت سے متعلق عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار اس سال سست رہے گی جب کہ معاشی ترقی 2.4 فیصد اور اگلے سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی سست روی کے باعث فی الحال مہنگائی و غربت جیسے مسائل درپیش رہیں گے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے قرضوں میں اضافے کی وجہ سابق حکومتوں کی پالیسیاں قرار دیں جب کہ اگلے دو سال سرکاری قرضوں کی شرح بلند رہنے کی پیش گوئی بھی کر دی۔

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث 2021-22 سے معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے جب کہ معیشت میں بہتری کا دارومدار تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے مشروط ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہدف کے اندر 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ مالیاتی خسارہ 7.1 فیصد ہدف کے بجائے 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال مزید کم ہوکر 2.2 فیصد پر آجائے گا۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کو معاشی بہتری کےلیے سیاسی اور سیکیورٹی خطرات سے بھی نمٹنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Asian countries, World Bank, Economy, Pakistan, Inflation
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube