ہوم   > معیشت

تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں، شبرزیدی

1 month ago

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، فکسڈ ٹیکس پر تاجر اور ایف بی آر متفق ہیں، صرف طریقہ کار طے کرنا باقی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبئی حکام پر واضح کر دیا کہ اقامہ رہائش کی دستاویز نہیں بلکہ ایک ویزہ ہے اور یہ معلومات کے تبادلے میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے ۔

شبر زیدی نے کہا کہ تاجروں کیساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا تاثر بالکل غلط ہے، تاجر برادری کیساتھ ہماری بات چیت جاری ہے، دونوں تاجر گروپوں کیساتھ ہماری مثبت گفتگو ہوئی، تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر ہماری کوئی دو رائے نہیں ۔

چیئرمین ایف بی نے مزید بتایا کہ تاجر چاہتے ہیں کہ اسکیم ٹرن اوور بیس آنی چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ ایف بی آر کا عملہ تاجروں کو تنگ کرے، ہم تاجروں کو شناختی کارڈ کی شرط پر رضا مند کرلیں گے ۔

اس موقع پر مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معاشی شعبے میں کئے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج برآمد ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مالیاتی اور تجارتی خسارے پر قابو پالیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 35 فیصد جبکہ مالیاتی خسارے میں 36فیصد کمی آئی ہے ۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ حسابات جاریہ کے خسارے میں بھی ریکارڈ سطح تک کمی آئی ہے ۔

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ دبئی میں متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے معلومات کے تبادلے کے معاملے پردوروزہ اجلاس میں مفیدبات چیت ہوئی ہے۔

چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ دبئی کا محکمہ اراضی دبئی میں پاکستانی مالکان کی جائیدادوں کی باضابطہ طورپرتفصیلات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام کے ساتھ اقامہ کے غلط استعمال کامسئلہ بھی حل کیاجارہاہے

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں