ہوم   > معیشت

وزارت مواصلات میں احتسابی عمل کے دوران رقم کی ریکوری جاری

1 week ago

 

وزارت مواصلات میں احتساب کے عمل سے 132 کروڑ 55 لاکھ کی مزید ریکوری ہوگئی ہے۔

وزارت مواصلات کی دستاویز کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس منصوبے میں 20 کروڑ روپے پیشگی ادا کی جانے والی رقم ریکورکرلی گئی۔ 242 ملین روپے بسمہ ناگ پنجگور ہوشاب پراجیکٹ میں ریکور کی گئی۔

اس کے علاوہ راجن پور، ڈی جی خان انڈس ہائی وے پراجیکٹ میں ٹھیکدار کو ادا 69 ملین روپے ریکور کرلئے گئے۔ اسلام آباد مظفرآباد ڈول کیرج وے پراجیکٹ میں پی سی ون کی خلاف ورزی کرکے ادا کئے گئے 122 ملین روپے بھی ریکور کرلئے گئے۔

وزارت مواصلات موجودہ دور حکومت میں اب تک تقریبا” 800 کروڑ روپے ریکور کرچکا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں