ہوم   > معیشت

ملک میں بڑی سرمايہ کاری آنے والی ہے، مشیر تجارت

1 month ago

پاکستان نے امریکی حکام کیساتھ نئے رابطے شروع کر دیے



پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ حکومت کی لانگ ٹرم معاشی پاليسيوں کے باعث بہتری کا سفر شروع ہونے والا ہے۔


امريکا ميں سماء کو انٹرويو دیتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان نے امریکی حکام کے ساتھ نئے رابطے شروع کر دیے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بڑی سرمايہ کاری آنے والی ہے۔


ايک سوال پر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ عمران خان معاشی مسائل کے حل کےليے کوششيں کر رہے ہيں۔ اس سلسلے میں دورہ امريکا ميں 500 امريکی کمپنيز، ورلڈ بينک اور آئی ايم ايف سے ملاقاتيں ہوں گی۔


مسئلہ کشمير سے متعلق سوال کے جواب میں مشیر تجارت نے کہا مجھے نہيں لگتا کہ کشمير کے مسئلے کی وجہ سے پاکستان کی معيشت متاثر ہوگی بلکہ پاکستان کی معيشت بہتر ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ اعتماد کی کمی کی وجہ سے چند مہينوں کی جو تکليف اس وقت ہو رہی ہے وہ سب ٹھيک ہوجائے گا۔ مجھے تو بہت اميد ہے کہ جون تک حالات کافی حد تک تبديل ہوجائيں گے۔


عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس ميں کوئی شک نہيں کہ عمران خان کی قيادت ميں ملک ترقی کرے گا۔ ہفتے کے بعد کافی سرگرمياں بڑھيں گی اور ان شاء اللہ اس کا نتيجہ يہ نکلے گا کہ پاکستان ميں کافی سرمايہ کاری ہوگی۔


مشير تجارت کہتے ہيں کہ ملکی پاليسی کی سمت تبديل کرنا آسان نہيں۔ وزيراعظم عمران خان کے کچھ اقدامات وقتی طور پر تکليف دہ ضرور ہيں ليکن مستقبل ميں ان اقدامات کا فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں