Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار بند کردی

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago

انڈس موٹرز کمپنی (ٹویوٹا) نے گاڑیوں کی طلب میں کمی پر ماہ ستمبر کے باقی دنوں کیلئے اپنا پلانٹ بند کرديا، کمپنی حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی طلب انتہائی کم ہوگئی۔

انڈس موٹرز کے مطابق جولائی 2019ء ميں کمپنی کی پيداوار 8 روز اور اگست 2019ء میں 13 روز بند رہی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال کے دوران ڈالرز کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں غیر معمولی طور پر مہنگائی بڑھ گئی، گاڑیوں کی قیمت میں بھی 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2.5 سے بڑھ کر 7.5 فیصد اور درآمدنی پارٹس پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کے باعث بھی گاڑیاں مہنگی ہوگئیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے ٹیکس سے متعلق سخت قوانین بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء ميں پاکستان میں تیار ہونیوالی تمام گاڑيوں کی فروخت ميں 41 فيصد تک کمی ريکارڈ کی گئی تھی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube