ہوم   > معیشت

پاکستان کی پہلی شپنگ پالیسی متعارف کرانے کااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago

حکومت نے پاکستان کی پہلی شپنگ پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کرا دیا۔ فیصلے کا مقصد درآمدی بل میں کمی لانا اور کارو بارکا فروغ ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ آئندہ 11 سال میں جہاز رجسٹرڈ کرانے والی کمپنیوں سے کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیں گے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ 2030 تک جو کمپنی پاکستان میں جہاز رجسٹرکرے گی اس کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ لیکن اس کیلئے لازم ہو گا کہ جو فریٹ وہ چارج کریں گے روپوں میں ہوگا۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ شپنگ ایک اسٹریٹیجک انڈسٹری ہے ۔ ہمارے پاس صرف 11 بحری ہاز ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے پاس 250 ہیں۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شپنگ پالیسی میں کاروباری طبقے کو مراعات دی گئی ہیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور نئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube