ہوم   > معیشت

مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

4 weeks ago

مقامی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا جبکہ عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 87 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 1502 ڈالر ہوگئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1100 روپے جبکہ 10 گرام 943 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں