ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں اضافہ

4 days ago

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 88 ہزار روپے اور فی اونس 1513 ڈالر کا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جعمرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 75 ہزار 617 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 1513 ڈالر ہوگئے۔ چند روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوگئی تھی۔

ملک بھر میں گزشتہ روز فی تولہ چاندی 1090 روپے جبکہ 10 گرام 934 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.23 ڈالر اضافے سے 18.36 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
13 mins ago
2 hours ago
3 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں