ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

5 days ago

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 87 ہزار 400 روپے اور فی اونس 1492 ڈالر کا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے کمی سے 87 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 931 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 1492 ڈالر ہوگئے، چند روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ روز فی تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1090 روپے جبکہ 10 گرام ساڑھے 8 روپے کم ہو کر 934 روپے 50 پیسے کی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی 18.13 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہی ہے۔

گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں