ہوم   > معیشت

ڈائریکٹر آئی ایم ایف رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2019 | Last Updated: 4 months ago

ڈائریکٹر آئی ایم ایف برائے مشرق وسطیٰ و سینٹرل ایشیا جیہاد ازور رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں انہیں معاشی شعبے میں مثبت نتائج اور معيشت پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے آئی ایم ایف ڈائریکٹر جیہاد ازور کو موجودہ معاشی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، معاشی شعبے میں سامنے آنے والے مثبت نتائج بارے آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے یہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن نہیں ہے جبکہ پہلی سہ ماہی مکمل ہونے کے بعد جائزہ مشین پاکستان آئے گا۔

ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد ازور سولہ سے بیس ستمبر تک پاکستان میں رہیں گے جبکہ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات نومبر میں متوقع ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube