ہوم   > معیشت

بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کاسراغ لگانے کیلئے ایک اوراقدام

1 week ago

ایف بی آر نے بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے مزید معلومات طلب کرلیں جبکہ اقامہ کا غلط استعمال روکنے کا معاملہ بھی اٹھا دیا ۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، پاکستان میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے افراد بھی عرب ممالک میں اقامہ ہولڈر رہے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستانیوں کے ٹیکس رہائشی اسٹیٹس کا معاملہ بھی مناسب فورم پر اٹھایا گیا ہے، فارن کنٹرول کمپنیوں کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ان کمپنیوں کو ریٹرن جمع کرانا ہونگے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایسی کمپنیوں کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ایسی کمپنیاں تيس ستمبر دوہزار انيس تک اپنے گوشوارے جمع کرا سکتی ہیں۔

حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات پہلے ہی طلب کی جا چکی ہے۔

ایف بی آر بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مختلف حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں