ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی

1 week ago

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ 88 ہزار ہزار روپے اور فی اونس 1505 ڈالر کا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی سے 88 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہوکر 75 ہزار 446 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر سستا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس سونا 1505 ڈالر کا ہوگیا، گزشتہ تین روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر بڑھ گئی تھی۔

ملک بھر میں گزشتہ روز فی تولہ چاندی 1100 روپے جبکہ 10 گرام 943 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.1 ڈالر کمی سے 18.13 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں