Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

معاشی بہتری کی جانب چل پڑے، گورنر اسٹیٹ بینک

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

شرح سود ميں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کی، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ استحکام کيلئے جو کرنا تھا کرليا، بيرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تيار ہيں۔ معاشی بہتری کی جانب چل پڑے ہيں، شرح سود ميں اضافے سے مہنگائی کو کنٹرول کيا۔

گورنر اسٹيٹ بينک رضا باقر نے ايف پی سی سی آئی ميں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہيں، قومی زرمبادلہ ذخائر قرضے لينے سے نہيں بڑھے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود اہم ٹول ہے، شرح سود ميں اُتار چڑھاؤ سے نجی سرمايہ کاری پر اثر نہيں پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹيٹ بينک خود کو درپیش بيرونی خطرات سے نمٹنے کی تياری کر رہا ہے، ريونيو ميں کمی، مارکيٹ ميں غيريقينی صورتحال پر قابو پانے کيلئے تيار ہيں، پرائيوٹ سيکٹر کو بھی اپنی ذمہ دارياں ادا کرنا ہوں گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی مسئلہ سے ہميشہ کيلئے نکلنا ہے تو ٹيکس نيٹ کا معاملہ حل کرنا ہوگا، ايس ايم ايز سيکٹر خود کو دستاويز نہيں بنانا چاہتا ہے، چيمبر ان کی دستاويز بنائے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube