ایف بی آر کوئٹہ نے پراپرٹی ڈیلرز اور ایجنٹس کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے پراپرٹی ڈیلرز اور ایجنٹس کو لائسنس جاری کئے جارہے ہیں، لائسنس جاری کرنے سے متعلق ایف بی آر نے متعلقہ تمام سیکشن کو ہدایت جاری کردی ہیں، لائسنس جاری ہونے کے بعد ٹیکس کلیکشن کا سلسلہ شروع ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق لائسنس جاری کرنے کا مقصد ٹیکس چور ی کو روکنا ہے۔