Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ہالینڈ کی کمپنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرے گی

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک پاکستان میں دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس ہالیڈے اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد سمیت کئی مراعات فراہم کرے گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے رائل ووپاک کمپنی کے وفد کی ملاقات میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل اور گیس ذخیرہ کرنے کے حوالے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

پارکو کوسٹل ریفائنری میں اسی کروڑ جبکہ پلانٹ میں پندرہ کروڑ ڈالر سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں گیارہ پوائنٹس کی بہتری سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube