ہوم   >  پاکستان

سونے کی قیمت میں مزید کمی

4 weeks ago

سونے کی قیمت مزید 200 روپے کمی سے 88 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 4 ڈالر گرگئے۔

مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 87 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 172 روپے کم ہوکر 75 ہزار 360 روپے ہوگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید 4 ڈالر گرگئے، جس کے بعد قیمت 1496 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران 34 ہزار 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں