Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ڈالر مہنگا ہونے سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ، فروخت میں کمی

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈالر مہنگا ہونے سے گاڑیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے پر جولائی دوہزار انیس میں مقامی کار ساز کمپنیوں کی گاڑیون کی فروخت میں بیالیس فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈیٹا کے مطابق جولائی 2019 میں مختلف مقامی کار ساز کمپنوں کی 12482 یونٹس فروخت ہوئے، جو پچھلے سال جولائی 2018 میں مختلف کار ساز کمپنیوں کے 21344 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈالر بتیس فیصد مہنگا ہونے سے مقامی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیاں بہت مہنگی کردی ہیں اور ساتھ ہی شرح سود بڑھنے پر بینکوں سے گاڑیوں کی لیزنگ میں بھی نمایاں کمی بھی ایک وجہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube